ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکلی اے آئی ٹی ایم ا یلومنی کی جانب سے تھرڈ سیمسٹر طلبہ کے لئے آن لائن باہمی ملاقات کا پروگرام 

بھٹکلی اے آئی ٹی ایم ا یلومنی کی جانب سے تھرڈ سیمسٹر طلبہ کے لئے آن لائن باہمی ملاقات کا پروگرام 

Sat, 12 Sep 2020 20:36:14    S.O. News Service

بھٹکل،12؍ستمبر (ایس او نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کے بھٹکلی  ایلومنی (سابق طلبہ) کی جانب سے امسال تھرڈ سیمسٹر میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے11ستمبر کو زوم  پر ایک آن لائن باہمی گفتگو اور مشورہ (انٹرایکشن)کا پروگرام منعقد کیاگیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق وسیم احمد (ای سی ای بیاچ 2004)نے اس پروگرام کی میزبانی کی۔ عاطف دامودی (سی ایس ای بیاچ 2000) اور کاشف خان (میکانیکل بیاچ 2011) نے ماہرین کے طور پر خطاب کیااور طلبہ کے ساتھ ان کے متعلقہ مضامین پر گفتگو اور مشورے کا کام انجام دیا۔ اس پروگرام میں دیگر سابق طلبہ مبین جوکاکو، سید علی سفیان، سالم دامودی ، محمد نعمان پٹیل وغیرہ موجود تھے۔

سابق طلبہ نےاے آئی ٹی ایم کے موجودہ طلبہ کو یقین دلایا کہ ان کی عملی زندگی کے راستے پر ہر طرح سے رہنمائی کی جائے گی۔اور ساتھ ہی پروجیکٹس  اور انٹرن شپ کے تعلق سے عملی تعاون فراہم کیا جائے گا۔سابق طلبہ کی طرف سے موجودہ طلبہ کے ساتھ منعقد کی گئی یہ ایک ایسی ملاقات تھی جس کی وجہ سے ان کے مستقبل کی سرگرمیوں  میں مسلسل رہنمائی کے لئے ایک نئی راہ کی بنیاد رکھی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیااور جیتنے والوں کے لئے انعامات کا اعلان کیا گیا ۔اس پروگرام میں مختلف  تھرڈ سیمسٹر میں زیر تعلیم مختلف مضامین کے تقریباً 30 طالب علم شریک رہے۔


Share: